ڈرون حملے امریکی فضائیہ کو خصوصی یونٹ کرتا ہے ،ڈرون حملے کر نے والے سابق اہلکار کاانکشاف ،سی آئی اے کا نام صرف معلومات مخفی رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ،رپورٹ ،امریکی ائیرفورس کے اہل کاروں کو بھی قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ،غیر ملکی میڈیا
منگل 15 اپریل 2014 22:18
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) ڈرون حملے کرنیوالے سابق اہل کار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون حملے امریکی فضائیہ کو خصوصی یونٹ کرتا ہے جبکہ سی آئی اے کا نام صرف معلومات مخفی رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈرون پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم کیلئے دوران انٹرویوسابق ڈرون آپریٹرز نے بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حملوں کیلئے امریکی ائیرفورس کا یونٹ سیون ٹینتھ ری کانسنس اسکواڈرن مخصوص ہے، جس کا خفیہ مرکز لاس ویگاس کے قریب صحرا میں بنے کریچ ائیرفورس بیس کے کونے میں واقع ہے۔
امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے گزشتہ سال بریفنگ میں کہا تھاکہ ڈرون پروگرام کی سی آئی اے سے امریکی فوج کو منتقلی زیر غور ہے ، سابق ڈرون آپریٹر برینڈن برائنٹ کا کہنا ہے کہ اس جھوٹ نے اسے اصلی کرداروں کو سامنے لانے پر مجبور کیا۔(جاری ہے)
برینڈن کا کہنا ہے کہ سب سمجھتے ہیں کہ سی آئی اے کے پرائیوٹ کنٹریکٹرز ڈرون حملے کرتے ہیں جبکہ یہ پروگرام حقیقت میں امریکی فضایہ چلارہی ہے۔
تاہم معلومات کو خفیہ رکھنے اور جوابدہی سے بچنے کیلئے اس پر سی آئی اے کا لیبل لگایا گیاایک اور ڈرون آپریٹر نے بتایا کہ ڈرون پروگرام میں شریک ائیرفورس کے اہل کار انتہائی خفیہ ہوتے ہیں اور وہ دوسرے اہل کاروں سے ملنے سے گریز کرتے ہیں۔ امریکا میں شہری حقوق کے ادارے کی رہنما حنا شمسی کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ سی آئی اے روایتی اور غیر روایتی جنگ کے میدانوں میں قوانین کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتی تاہم اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا امریکی فوج بھی سی آئی اے کی ڈھال میں قوانین کو پامال کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کے دو تفتیش کار پاکستان میں بعض کارروائیوں پر سی آئی اے کو ممکنہ جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں اور ڈرون پروگرام میں فضائیہ کی شمولیت کے انکشاف کے بعد امریکی ایئرفورس کے اہل کاروں کو بھی قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.