سری لنکن کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی
بدھ 16 اپریل 2014 12:39
کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس سال سری لنکا میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے اور اس دورے کے موقعے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے میچ کھیلنا چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے کبیر خان نے کہا کہ جس طرح آسٹریلوی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کے موقع پر افغانستان سے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا اسی طرح اگر افغانستان کو سری لنکا اور پاکستان سے ایک ایک میچ بھی کھیلنے کو مل گیا تو اس کا ان کی ٹیم کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.