لشکر طیبہ منظم تنظیم ہے ،کارکن مرنے کے لیے تیاررہتے ہیں،عام آدمی پارٹی

بدھ 16 اپریل 2014 12:43

لشکر طیبہ منظم تنظیم ہے ،کارکن مرنے کے لیے تیاررہتے ہیں،عام آدمی پارٹی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) عام آدمی پارٹی نے لشکر طیبہ کے نظم وضبط کو منظم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے کارکن جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں ڈرتے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی کے مقابلے میں پارلیمانی انتخابات لڑنے والے عام آدمی پارٹی کے امیدوارکماروشواس نے کہاکہ آرایس ایس جماعت کا ڈسپلن بہت اچھاہے جیسے لشکر طیبہ کا ہے لیکن انہیں اپنے رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی،انہوں نے کہاکہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن تمام انتہاپسند جماعتوں نے عام آدمی پارٹی کے خلاف گٹھ جوڑکرلیاہے جس کا بھرپورجواب دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :