ذکا اشرف برطرفی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی سے جواب طلب کرلیا
جمعرات 17 اپریل 2014 12:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) ہائی کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کی برطرفی پر نجم سیٹھی سمیت عبوری کمیٹی کے ارکان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نورالحق قریشی نے پی سی بی کی اسکروٹنی کمیٹی کے سابق رکن الطاف حسین کی جانب سے ذکا اشرف کی برطرفی اور نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری ذکا اشرف کو عدالت نے ان کے عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر انہیں برطرف کرکے ان کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کردیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نجم سیٹھی ، پی سی بی کی عبوری کمیٹی اور وزارت بین الصوبائیی سمیت 13 فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کیا تھا تاہم کچھ ہی روز بعد پی سی بی کے آئین میں ترمیم کرکے انہیں برطرف کردیا گیا اور کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لئے عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.