ہندی فلموں کے اداکار بھی سیاست سے وابستہ ہونے لگے
جمعرات 17 اپریل 2014 13:26
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)بھارت کی فلم انڈسٹری کے کئی سرکردہ فلم سازوں اورادیبوں نے ملک کے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیولرزم کے تحفظ کے لیے سیکیولر جماعتوں اور امیدواروں کو ووٹ دیں۔غالبا اپنی نوعیت کی اس پہلی اپیل میں کہا گیا ہے کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ بدعنوانی اور بد انتظامی بہت اہم مسئلے ہیں اور ان پر پوری توجہ دی جانی چاہیے، لیکن آج بھارت کی ملی جلی ثقافت کا تصور ہی خطرے میں ہے۔
ایک بات واضح ہونی چاہیے اور وہ یہ کہ بھارت کے سیکیولر نظام سے نہ آج کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ کل۔اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ ’بھارت کی سب سے بڑی خوبی اس کی ملی جلی ثقافت اور ہر مذہب کا ایک ساتھ ہونا ہے۔ اور یہ صرف اس لیے ممکن ہے کیونکہ بھارتی معاشرہ بنیادی طور پر سیکیولر معاشرہ ہے اور وہ مذہبی منافرت میں نہیں بلکہ رواداری میں یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے پر تصاویر وائرل
-
جوا ایپ پروموشن کیس :ٹک ٹاکر اقراء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
-
یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال تنازعہ: جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم معطل
-
بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی
-
گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی،عائزہ خان
-
یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
جواء ایپ تشہیر کیس،یوٹیوبر اقرا ء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی
-
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27جولائی تک گرفتاری سے روکدیا
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.