ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

منگل 14 جولائی 2026 13:42

ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے 80 لاکھ روپے خورد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں عدالت نے جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات قابلِ غور ہیں۔فیصلے کے مطابق ثاقب چدھڑ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تحریری فیصلہ جسٹس عبہر گل خان نے رمشا اقبال کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست گزار کے مطابق ثاقب چدھڑ نے 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی، تاہم جسٹس آف پیس نے مؤقف سنے بغیر ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس آف پیس کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔