یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور

منگل 14 جولائی 2026 16:49

یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر علی حیدر آبادی کے خلاف اہلیہ پر تشدد کے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 27 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کی جانب سے سابق صدر لاہور بار رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے ،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاملِ تفتیش ہو چکا ہے، تاہم تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔علی حیدر آبادی کے خلاف تھانہ ساندہ میں اہلیہ پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :