طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے، پروفیسرابراہیم
جمعہ 18 اپریل 2014 11:48
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے طالبان کو شدید تحفظات ہیں اگر ان کی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر طالبان کے تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا ہے، جنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے، طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے لئے کوشش جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کا معلوم ہوا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں مذاکرات کے حوالے سے رابطے میں ہیں اور جب معاملات کسی اہم نقطے پر پہنچ جائیں گے تو دونوں کمیٹیاں فاٹا میں ملاقات کرکے معاملات کو آگے بڑھانے کو کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس میں بھی طالبان سے مذاکرات کو جاری رکھنے اور جنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مولانا سمیع الحق سے ملاقات میں کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد با مقصد مذاکرات آگے بڑھانا مشکل ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.