میرا ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں لانا ہے، ایشین گیمز میں اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کی جائیگی ، شہناز شیخ ،3مئی سے اسلام آباد میں ایشین گیمزکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا ،ٹیم کی کوچنگ کیلئے چھ سات سال ینگ لاٹ کودئیے گئے جو ضائع ہوئے ، آسٹروٹرف نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی ٹیم نہ بناسکا ، انٹرویو
اتوار 20 اپریل 2014 13:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ میرا ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں لانا ہے، ایشین گیمز میں اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کی جائیگی ،3مئی سے اسلام آباد میں ایشین گیمزکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا ،ٹیم کی کوچنگ کیلئے چھ سات سال ینگ لاٹ کودئیے گئے جو ضائع ہوئے ، آسٹروٹرف نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی ٹیم نہ بناسکا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور 22 اپریل سے ملک بھر نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اوپن ٹرائلز ہونگے۔سابق حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو کافی فنڈزمہیا کئے گئے تھے تاہم فنڈز کوصحیح طور پراستعمال نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو محنت کرنے کی بڑی ضرورت ہے۔ شہنازشیخ نے کہا کہ ٹرائلز ملک کے چار مختلف شہروں میں 22 اپریل سے 29 اپریل تک منعقد ہونگے جن میں کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہور شامل ہیں۔
کوئٹہ میں 22 اپریل کو، کراچی میں 24اور 25 اپریل تک، پشاور میں 27اپریل کو اور لاہور میں 28 اور 29 اپریل کو ہونگے۔سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین اصلاح الدین جبکہ ممبران میں ارشد علی چوہدری، ایاز محمود، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میری مشاورت کو بھی شامل کیا جائے گا اور اوپن ٹرائلز اس لئے رکھے گئے ہیں کہ پہلے مخالف کلبوں کے کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شامل نہیں کیا جاتا تھا اب ہر کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپر لیگ کروانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ لیگ کھیلنے کے لئے بیرونی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے اور ملک میں اس سے بھی ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 3مئی سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائگا جو پانچ ہفتے جاری رہے گا اس کے بعد ایبٹ آباد میں کیمپ لگائیں گے۔ پھر ٹیم یورپ کے دورے پر جائے گی جس کے بعد ایشیا کپ سے پہلے سیالکوٹ میں کیمپ لگایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.