پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی 7 روزہ مشترکہ مشقیں اتوار سے شروع ہوگئیں،سمندراور ساحلوں کی محافظ پاک بحریہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور تیار ہے ، پاک بحریہ
اتوار 20 اپریل 2014 20:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی 7 روزہ مشترکہ مشقیں اتوار سے شروع ہوگئیں،7 روزہ مشقیں 26 اپریل تک جاری رہینگی ، پاک بحریہ کی جانب سے مشترکہ مشقوں میں بحری جہاز پی این ایس خیبر، پی این ایس بابر، پی این ایس قوت، پی این ایس عظمت اور ایک ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی کلاس اور بینونہ کلاس کے جہازوں کے ساتھ ساتھ میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور اسپیشل آپریٹنگ فورسز بھی حصہ لیں گے۔
پیر کو متحدہ عرب امارات کے دو بحری جہاز پہنچنے پر پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس قوت اور جرات نے کھلے سمندر میں متحدہ عرب امارات کے جہازوں کا استقبال کیا ۔ پاک بحریہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ سمندراور ساحلوں کی محافظ پاک بحریہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور تیار ہے اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مہارت اور ان میں مزید بہتری پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ خطے میں عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کے لئے پاک بحریہ خطے کی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے جن میں سعودی نیول فورسز کے ساتھ نسیم البحر اور عمان نیوی کے ساتھ تھامرا لطیب کی مشقیں قابل ذکر ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.