وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، طالبان کے مذاکراتی عمل کے حوالے سے گفتگو
بدھ 23 اپریل 2014 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کیاجائے ، ملک میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورت حال اور امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا، ملاقات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو امن مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ رابطہ کار کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.