سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیمز کی تربیت کیلئے تربیتی کیمپ لگائے گا،مقابلوں کا آغاز 15مئی کو ہوگا
ہفتہ 26 اپریل 2014 13:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام بین الصوبائی بوائزاینڈ گرلز مقابلوں کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمز کے تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں شروع ہوں گے جن میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ کھیلوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہوا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی نے شرکت کی۔
شیڈول کے مطابق مقابلوں کا آغاز کراچی میں15 تا 17 مئی بوائزانڈر 14 اور گرلزانڈر 16 چمپئن شپ سے ہوگا۔ بوائز تیکوانڈو کے مقابلے 19 تا 21 مئی حیدرآباد میں ، بوائز فٹبال کے مقابلے 20 تا 24 مئی راولا کوٹ میں ، بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے جون کے دوسرے ہفتے گلگت بلتستان میں ، بوائز سوئمنگ کے مقابلے 6 تا 8 مئی اسلام آباد میں ، گرلزجوڈوکے مقابلے 6 تا 8 مئی اسلام آباد میں ، بوائز اینڈگرلز بیڈمنٹن کے مقابلے 20 تا 22 مئی لاہو رمیں اور بوائز ہاکی کے مقابلے 20 تا 24 مئی تک لاہور میں ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.