انگلش کلب کی پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی
اتوار 27 اپریل 2014 00:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیشائر لیگ کے میچ میں ایک کلب نے 3 رنز پر آؤٹ ہو کر کم ترین مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
(جاری ہے)
چیشائر لیگ کے تیسرے ڈویژن میچ میں ہاسلینگٹن کلب نے مخالف کلب ورال کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ورال کلب کی پوری ٹیم صرف 3 رنز ہی بنا سکی، حیران کن بات یہ ہے کہ ان تین رنز میں سے 2 ایکسٹرا تھے اور صرف ایک رنز بیٹ کی مدد سے بنایا گیا جبکہ ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ورال کلب کے 6 کھلاڑی کلین بولڈ جبکہ 2 کیچ آؤٹ اور 2 بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ہاسلینگٹن کی جانب سے بین اِسٹیڈ نے ایک رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹام گلیڈ ہل نے بغیر کسی رنز کے 4 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بدر کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.