
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
پیر 20 مئی 2024 15:39

(جاری ہے)
دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فل فوڈن نے دو جبکہ روڈریگو ہرنینڈزنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول محمد قدوس نے سکور کیا۔ اس فتح کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے ٹیبل پر سب سے زیادہ 91 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے 89 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ لیورپول کی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم اب 7 سیزن میں سے 6 ٹائٹل جیت چکی ہے اور حالیہ سیزن جیتنے کے بعد انگلش ٹیم کے طور پر نمایاں حیثیت اختیار کر چکی ہے جس نے مسلسل چار ٹاپ فلائٹ ٹائٹلز جیت کر ماضی کی عظیم ٹیموں لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابیوں پر پانی پھر دیا ہے۔ مانچسٹرسٹی ٹیم مینیجر پیپ گارڈیوولا نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرے ہوتے ہوئے میری ٹیم گزشتہ سات لیگ سیزن میں سے چھ لیگ سیزن جیت چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جسے میں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں فتح کا سہرا ٹیم کے تمام کھلاڑی کے سر ہے، جنہوں نے کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کی اور فتح ان کا مقدر بنی ہے۔ مانچسٹر سٹی اب انگلش ٹاپ فلائٹ کی تاریخ میں پہلی ٹیم ہے جس نے لگاتار چار ٹائٹل جیتے ہیں اورگزشتہ ادوار کی عظیم ٹیموں لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیپ گارڈیوولا نے مزید کہا کہ 25 مئی کو ویمبلے سٹیڈیم لندن، میں شیڈول ایف اے کپ کے فائنل میں ان کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے بیک ٹو بیک ڈومیسٹک ڈبلز جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم بننے کی بھرپور کوشش کرےگی۔\932متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 226 رنز ، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار
-
نعمان علی نے عبدالقادر کا 35 سالہ ہوم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
-
فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں،میکسیکو کی ٹیم ایکوادور کے خلاف سخت مقابلے کے لئے تیار ہے، کوچ جیویئرایگوئیر
-
لاہور ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مشکل ہدف مل گیا
-
پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ، لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کے معاملے میں تاخیر
-
نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پاکستانی سپنر بن گئے
-
ویمنزورلڈ کپ ، جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو3 وکٹ سے ہرا دیا
-
اسرائیل کیخلاف میچ کی آمدنی غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد پِچ پر ہی چل بسا
-
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر دومیچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی
-
ویرات کوہلی کا نئے معاہدے سے انکار ، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں زیر گردش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.