خیبر ایجنسی ، نامعلوم افراد کا نیٹو سپلائی لے جانے والے کنٹینر پر حملہ ، چھ افراد زخمی
پیر 28 اپریل 2014 16:35
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے پیر کی صبح نیٹو کی سپلائی لے جانے والے ایک کنٹینر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کنٹینر پر یہ حملہ پاک افغان ہائی وے پر کیا گیا جس کی زد میں آکر دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
(جاری ہے)
سرکاری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے نیٹو کنٹینر نمبر 311-ٹی ایل کے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کنٹینر کا ڈرائیور طاہر شاہ اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد خاصہ دار فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا حکام کے مطابق حملے میں دیگر دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جن میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.