ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیئے گئے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اپریل 2024 20:56

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل 2024ء) ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشتگرد سرغنہ رزاق شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد وں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔