ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ اور حرام ہے، سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ
منگل 29 اپریل 2014 14:18
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء)سعودی عرب کے مفتیِ اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ اور حرام قرار دے دی ہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ ”جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کردیا اور جس نے ایک شخص کو بچایا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا”۔
اس لئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کار حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں اوسطاً ہر روز 17 افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانیں کھو بیٹھتے ہیں۔ اس لئے سعودی مفتی اعظم نے 2010 میں بھی ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جو شخص ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرکے کسی دوسرے ذی روح کی موت کا باعث بنتا ہے تو وہ قتل عمد کا مجرم گردانا جائے گا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.