بجلی کی طلب 13850میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ،شہری اور دیہی علاقوں میں 12سے 19گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کے باعث ممکنہ عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی انتظامات شروع کردئیے
منگل 29 اپریل 2014 17:28
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) موسم کی شدت بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ،طلب 13850میگا واٹ کی سطح پر پہنچنے کے بعد طلب اور رسد میں فرق 2600میگا واٹ کی پر پہنچ گیا ،بڑے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویلز بند رہنے سے بعض علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا جسکے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کے باعث ممکنہ عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی شروع کردئیے ۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہائیڈل سے 3920‘تھرمل سے 1680اور آئی پی پیز سے 5650میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔(جاری ہے)
گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار11250جبکہ طلب بڑھ کر 13850میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ۔ شارٹ فال بڑھنے سے مختلف شہروں علاقوں میں 12سے 14جبکہ دیہی علاقوں میں 17سے 19گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مختلف مقامات پر تاجروں اور شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا مطالبہ کیا ۔
بجلی کی بندش سے سرکاری ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی کا بحران بھی جاری ہے اور اندرون لاہور، محمد نگر، شاد باغ سمیت دیگر مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کے باعث ممکنہ عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی شروع کر دئیے ہیں اور اس سلسلہ میں داخلی دروازوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.