سرحدوں کے قریب زمینی بندر گارہیں بنائی جارہی ہیں،وفاقی وزیرتجارت
بدھ 30 اپریل 2014 11:54
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرحدوں کے قریب زمینی بندر گارہیں بنائی جارہی ہیں،موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیئے سنجیدہ ہے۔دورہ ایران کے موقع پر وزیر اعظم گیس پائپ لائین پر بات چیت کریں گے۔وہ گزشتہ شب رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن (ریپ) کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے عشائیے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پروفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے صدر زکریاعثمان، ریپ کے چیئرمین مسعوداقبال، وائس چیئرمین چیلارام،رحیم جانو،پیرناظم حسین سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا،تقریب میں چاولوں کے برآمد کنندگان کی ایم بڑی تعدادنے شرکت کی۔عشائیے سے خطاب میں خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی اور علاقائی منڈیوں پر توجہ دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
برآمدات بڑھانے کے لئے سرحدوں کے قریب زمینی پورٹس کے قیام پر قانون سازی ہورہی ہے۔
جس کے بعد چین ایران افغانستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کے لئے زمینی بندرگاہیں تعمیر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ کوئلے، پن، شمسی اور پون توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جبکہ 2100 میگا واٹ کے ایٹمی بجلی گھر بھی کراچی میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ وزیر اعظم ایران کا دورہ کررہے ہیں جہاں پاک ایران گیس پائپ لائین پر مذید بات چیت ہوگی اس کے علاوہ ایران کو چاول اور دیگر اجناس کی فروخت پر بھی بات ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.