لیبیا، عسکریت پسندوں کا حملہ،5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،عسکریت پسند بن غازی میں سکیورٹی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے،ایک گھنٹہ لڑائی جاری رہی،بن غازی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر اکثر ممالک نے اس شہر میں اپنے قونصل خانے بند کر دئیے

جمعہ 2 مئی 2014 22:54

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں عسکریت پسندوں کے سکیورٹی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں پانچ اہلکار جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری حکام نے بتایاکہ بق سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ عسکریت پسند سکیورٹی ہیڈکوارٹرز کی عمارت پر چڑھائی کرنا چاہتے تھے،اس دوران کم از کم ایک گھنٹے تک بارود کے پھٹنے اور فائرنگ کی آوزیں سنائی دیتی رہیں۔

فوج کے خصوصی دستے اور سریع الحرکت گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فوری طور پر اندازا نہ ہو سکا کہ عسکریت پسندوں کا کس گروپ سے تعلق تھا۔ اگرچہ اس علاقے میں اسلام پسند عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے، ہونے والے اس مسلح تصادم سے چند روز پہلے ایک منی بس کو فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بارود سے اڑا دیا گیا تھا۔ ماہ دسمبر کے بعد سے یہ دوسرا خود کش دھماکہ تھا۔ بن غازی میں کار بم دھماکے، سرکاری سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں اور سکیورٹی پوائنٹس پر حملے معمول ہیں۔بن غازی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر اکثر ممالک نے اس شہر میں اپنے قونصل خانے بند کر دیے حتی کہ امریکی سفارتی مشن بھی ان کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :