کراچی:تین تشدد زدہ لاشیں برآمد،ڈکیتی مزاحمت پر دو خواتین قتل،مقابلے میں دو ملزم ہلاک
اتوار 4 مئی 2014 12:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو خواتین کو گولی مار دی ، پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے۔لیاری بہار کالونی سے ایک شخص کی تین روز پرانی لاش ملی ہے ۔ تین ہٹی پل کے قریب دھوبی گھاٹ اور کورنگی زمان ٹاون سے ایک ایک شخص کی بوری بند لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ۔
مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔رات گئے سی ویو سے لوٹنے والے ایک خاندان کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی ۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔(جاری ہے)
مقتولیں کی شناخت سعیدہ بانو اور انوشہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے دوران دو ملزم ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروپ سے ہے۔مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ملزموں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.