آسٹریلیا، ملائشیا اور چین کالاپتہ طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان،تینوں ممالک کے وفودکی اہم ملاقات،تلاش کا کام نہ روکنے پر اتفاق کیاگیا

پیر 5 مئی 2014 21:40

آسٹریلیا، ملائشیا اور چین کالاپتہ طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان،تینوں ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) آسٹریلیا، ملائشیا اور چین نے اعلان کیاہے کہ مارچ میں لاپتہ ہو جانے والے ملائشین ایئرلائنز کے طیارے کی تلاش کا کام جاری رکھا جائے گا، میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کوآسٹریلیا، چین اور ملائشیا کے حکومتی وفود کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا تھا کہ آیا اس طیارے کی تلاش جاری رکھی جائے یا اسے اب ختم کر دیا جائے، ملاقات کے بعد حکومتی وفود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طیارے کا ملبہ ملنے تک یہ تلاش نہیں روکی جانی چاہیے تاہم اس بابت فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے کہ آیا تلاش کے اس کام پر آنے والے بھاری اخراجات کا بوجھ کون اٹھائے گا، ہوا بازی کی تاریخ کے اس سب سے تفصیلی سرچ آپریشن کے باوجود نہ تو اس طیارے کے ملبے کا کوئی ٹکڑا حاصل ہو سکا ہے اور نہ ہی تلاش میں مصروف کسی ٹیم کو اس بوئنگ طیارے کے بلیک باکس کا کوئی سراغ ملا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس طیارے پر 239 افراد سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر چینی باشندے تھے۔

متعلقہ عنوان :