اسلامی شرعی قوانین کے نفاذکافیصلہ ختم نہیں کرسکتے،سلطان آف برونائی،شرعی قوانین پر غیرملکی تجارتی کمپنی کے برونائی کے ساتھ معاشی بائیکاٹ ،ان سے بات چیت کی جائیگی،شاہی فرمان

منگل 6 مئی 2014 20:07

اسلامی شرعی قوانین کے نفاذکافیصلہ ختم نہیں کرسکتے،سلطان آف برونائی،شرعی ..

بندرسری بھگوان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) برونائی میں اسلامی شریعت کے نفاذکے بعد بین الاقوامی کارباری اداروں کے معاشی بائیکاٹ کے جواب میں سلطان آف برونائی نے کہاہے کہ اسلامی شرعی قوانین کے نفاذکافیصلہ ختم نہیں کرسکتے،میڈیارپورٹس کے مطابق سلطان آف برونائی حسن البولکیہ کا شاہی نے ایک فرمان میں کہاکہ اسلامی شرعی قوانین پر سختی سے عمل درآمدکیاجائیگا،شاہی فرمان کے مطابق کمپنیوں کے بائیکاٹ کے خاتمے کے لیے ان سے بات چیت کی جائیگی اوران کے تحفظات دورکریں گے مگر اسلامی شرعی قوانین کے نفاذکا فیصلہ واپس نہیں لیں گے،یادرہے کہ مختلف گزشتہ روز شعبوں میں کاروباری، مالی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ ”ورجن“ کے سربراہ رچرڈ برینسن نے ایسے کسی بھی ادارے کے ساتھ کاروباری تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ جس کا حسن البولکیہ سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق ہوگا،واضح رہے کہ برونائی دارالسلام کے بادشاہ نے گزشتہ برس ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لئے ضروری قانون سازی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گزشتہ دنوں انہوں نے ملک میں شریعت کو عملی طور پر نافذ کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :