ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب
جمعرات 8 مئی 2014 20:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر محنت کشوں کے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی خاطر لیبر ایشو کو مستقل طور پر سارک تنظیم کے ایجنڈے میں شامل کیا جارہاہے، حکومت پنجاب نے خطے میں پہلی ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے ذریعے نہ صرف جنوبی ایشیا کے ممالک کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا بلکہ علاقائی ، قومی اور صوبائی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا۔
انہوں نے یہ بات ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے انعقاداور انتظامات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
قائمقام صدر لاہور چیمبر آف اینڈانڈسٹریز کاشف انور، کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او پاکستان فرانسکو ڈی او وڈیو، اراکین اسمبلی، سیکرٹری لیبر کیپٹن (ر) محمد یوسف، کمشنر سوشل سیکرٹری فرحان عزیز خواجہ، ڈی جی پروٹوکول، ضلعی انتطامیہ ، محکمہ لیبر اور دیگرمحکموں کے اعلیٰ افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس میں شریک ممالک کی طرف سے جاری ہونے والی مشترکہ قرارداد کے نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ”فالو اپ سیل “کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے پاکستان کا مثبت تشخیص ابھر کرسامنے آیاہے۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او فرانسکو ڈی او وڈیو نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، سوشل سکیورٹی سہولیات کی فراہمی، انٹرنیشنل سٹینڈرڈز اور کنونشنز کے اطلاق و لیبر مائیگریشن جیسے اہم معاملات کے حوالے سے ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس میں کیا جانے والا اتفاق رائے دیرپا اور مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔ انہوں نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے لاہور چیمبر آف کامرس کے قا ئمقام صدر کاشف انور، اراکین اسمبلی سائرہ افتخار، سردار رمیش سنگھ اروڑا، حنا پرویز بٹ، سیکرٹری لیبروائس کمشنر سوشل سکیورٹی شاہد عادل اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا اور ساؤتھ ایشیا کانفرنس سے حاصل ہونے والے تجربات بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار کرنے والے اہلکاروں، افسران اور اراکین اسمبلی میں پر فارمنس شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.