Live Updates

تحریک انصاف مظاہرے کیلئے تیار، حکومت نوجوانوں کو نہیں روک سکتی ،عمران خان

اتوار 11 مئی 2014 12:15

تحریک انصاف مظاہرے کیلئے تیار، حکومت نوجوانوں کو نہیں روک سکتی ،عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے ، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پنڈال اور اسٹیج بھی سج گیا۔انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف ڈی چوک میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کارکنوں نے اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر پنڈال سجا دیا ہے اور ہزاروں کرسیاں اور دریاں بچھا دی گئی ہیں ۔

کنٹینرز کو جوڑ کر اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔گذشتہ روز ہونے والے بارش نے گرمی کی لہر کو کم کر دیا ہے۔احتجاجی جلسے میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ریڈ زون کو کینٹیرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے 7 ہزار اہلکاروں کے علاوہ تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکن بھی سیکورٹی فرائض انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں ، خواتین اور دیگرشہروں سے آنے والوں کے لئے جلسہ گاہ میں پہنچنے کے لئے الگ الگ راستے مقرر کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے بیس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے ہیں۔وزارت داخلہ کے خصوصی ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کیلئے مسلسل محو پرواز رہیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو دباؤ اور طاقت سے نہیں روک سکتی ، دھاندلی کا پول کھلنے کے ڈر سے کارکنوں کو روکا جا رہا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک انصاف کے کارکنوں کی حفاظت کرے جو ڈٰی چوک پہنچنے کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران دباؤ اور طاقت سے کارکنوں کو نہیں روک سکتے ۔ حکومت دھاندلی کا پول کھلنے کے ڈر سے کارکنوں کو روک رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات