ملک گیر احتجاج کے ذریعہ قوم نے الیکشن 2013ء کے نتائج کیخلاف فیصلہ سنا دیا‘ چودھری پرویزالٰہی،مہنگائی، بیروزگاری، امن و امان کی بدتر صورتحال کے خلاف احتجاج حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے‘ میڈیا سے گفتگو
اتوار 11 مئی 2014 20:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک گیر احتجاج کے ذریعہ قوم نے مئی 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج کیخلاف فیصلہ سنا دیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، امن و امان کی بدتر صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج حکومتی پالیسیوں پرعدم اعتمادکا اظہار ہے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس احتجاج اور تحریک کا آغاز ہوا ہے اس کا سلسلہ جاری رہے گا یہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے بغیر ختم نہیں ہو گی، آگے چل کر گرینڈ اپوزیشن الائنس بن کر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں اور آج عوام نے بھی اس موقف کی تصدیق کر دی ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی، حکمرانوں کا مینڈیٹ جعلی ہے اور الیکشن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہائی جیک کیے گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل درست کہہ رہے ہیں کہ سابق چیف جسٹس صاحب اس میں ملوث ہیں بلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 11 مئی کو جی او آر میں بیٹھے ایک پردہ نشین جو دھاندلی کے اس پراجیکٹ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور پراجیکٹ کو کوآرڈی نیٹ کر رہے تھے ان کو بھی بے نقاب ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف 4 سیٹوں کا نہیں بلکہ ہر جگہ جھرلو پھیرا گیا اور جو بھی بیگ کھولا جائے گا اس میں ردی اور ہاتھوں و پاؤں کے انگوٹھوں والے بلا دستخط جعلی بیلٹ پیپروں کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انکشافات نے سابق چیف جسٹس کی انتخابی عمل میں مداخلت کو ثابت کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.