پیپلز پارٹی نے عمران خان کے مطالبات کی حمایت کر دی
پیر 12 مئی 2014 12:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) پیپلز پارٹی نے آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی تائید کر دی۔ نواز لیگ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے کوئی انکاری نہیں۔ عمران خان نے گزشتہ روز ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا جو مطالبہ کیا ہے۔ شرجیل میمن اور سینیٹر اعتزاز احسن بھی اس موقف کے حامی نکلے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں شفاف انتخابات کیلئے بایو میٹرک سسٹم اور آزاد الیکشن کمیشن ہونا چاہیے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے مطالبات کی تائید کی۔ اعتزاز احسن نے کہا الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے، عمران خان کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔
(جاری ہے)
ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے کوئی انکاری نہیں۔
عمران خان سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مداخلت بارے اپنی تقاریر میں کئی بار تذکرہ کر چکے ہیں جس کی تائید سابق الیکشن چیف الیکشن کمیشن فخرالدین ابراہیم نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بار بار مداخلت کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ادھر سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے بھی فخرالدین جی ابراہیم کے بیان کی تائید کر دی وہ دنیا نیوز سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں رکھا اور مداخلت کر کے آرٹیکل 219 کی خلاف ورزی کی۔ کنور دلشاد نے کہا الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسروں کو تمام اختیارات تفویض کر دیتا ہے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.