پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں،جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے گئے ،جمشید دستی کے الزامات سے دونوں ایوانوں کا وقار مجروح ہوا ، الزمات حقائق کے منافی ہیں ،کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریگی، ہمیشہ سچ بولا اور حق کی بات کی، آئندہ بھی کرتا رہوں گا، پارلیمنٹ لاجز سے متعلق اپنے الزامات پر اب بھی قائم ہوں ، جمشید دستی
پیر 12 مئی 2014 21:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے،کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کرے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا خصوصی کمیٹی نے اس حوالے سے رپورٹ بھی تیار کر لی، جس میں کہا گیا کہ جمشید دستی کے الزامات سے دونوں ایوانوں کا وقار مجروح ہوا اور ان کے الزمات حقائق کے منافی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جمشید دستی کمیٹی کو کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جمشید دستی کیخلاف پارلیمنٹ کی منظوری سے تحریک استحقاق لانے کی تجویزبھی دی گئی،، خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کرے گی۔ دوسری طرف جمشید دستی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حق اور سچ کی آواز کو دبایا گیا، ہمیشہ سچ بولا اور حق کی بات کی، آئندہ بھی کرتا رہوں گا، پارلیمنٹ لاجز سے متعلق اپنے الزامات پر اب بھی قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر پر بھی الزامات تھے جس کی تحقیقات حکومتی کمیٹی نے کی، اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے کسی رکن سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے تھی، اگر پارلیمینٹ سے انصاف نہ ملا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جاوٴں گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.