کپتانی کی خواہش سے قبل مکمل فٹ ہو کر اپنی کارکردگی کو بحال کرنا چاہتا ہوں‘ عمر گل،کسی بھی کھلاڑی کیلئے قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے ،اس کا فیصلہ کھلاڑی نے نہیں بورڈنے کرنا ہوتا ہے ،سمر کیمپ میں تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں جو آنے والے ایونٹس میں مدد گار ثابت ہوگا ‘ فاسٹ بالر کی گفتگو
منگل 13 مئی 2014 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے لیکن اس کا فیصلہ کھلاڑی نے نہیں بورڈنے کرنا ہوتا ہے ،فی الحال کپتانی کی بجائے مکمل فٹ ہوکر اپنی کارکردگی کو بحال کرنا چاہتا ہوں اور اسکے بعد اس طرح کی کوئی خواہش بھی ہو گی ،کاؤنٹی کلب سے معاہدہ ہونے کے باوجود فٹنس اور کارکردگی کی بحالی کے لئے سمر کیمپ کو ترجیح دی ،اگر یہ سمجھا کہ ٹیسٹ کھیلنے فٹ نہیں ہوں تو از خود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنت لے لوں گا ۔
منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مصباح اور حفیظ کی سپورٹ کی ہے ،کسی کھلاڑی کو قیادت سونپنا بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے ،بورڈ کسی سینئر یا جونیئر جس کو بھی کپتان بنائے گا تو اسے بھی سپورٹ کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں جو آنے والے ایونٹس میں کھلاڑیوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس اور کارکردگی بحال کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں او ریہی وجہ ہے کہ کاؤنٹی کلب سے کنٹریکٹ ہونے کے باوجود سمر کیمپ میں ٹریننگ کو ترجیح دی ۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیرون ممالک ہونے والی کرکٹ لیگز کھیلنی چاہئیں اس سے نہ صرف کنڈیشن کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ دیگر کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کر کے اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے بھی مواقع میسر آتے ہیں ۔فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے ہمارے میدا ن ویران ہیں اور ہر کھلاڑی یہ کمی محسوس کررہا ہے ،غیر ملکی ٹیموں کے آنے سے وارم اپ میچز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملتا تھا ۔انہوں نے تجویز دی کہ انڈر 16، 18، 19اور انڈر 23کھلاڑیوں کے گروپس بنا کر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دیں تاکہ قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ مل سکے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.