وزیر صنعت و پیداوار سے پاک سوزوکی کے چیف ایگزیکٹو اور وٹسو کا جاپان کے ایشیاء اور عرب ڈویژن کے سربراہ کی ملاقات ،حکومت صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ،صنعتی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی ، وزیر تجارت غلام مرتضیٰ جتوئی

جمعرات 15 مئی 2014 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اورصنعتی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی وفاقی وزیر سے جمعرات کو یہاں پاک سوزوکی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیروقومی ناگاؤ نے ملاقات کی۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر کو پاک سوزوکی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے پاک سوزوکی کی کارکردگی کو سراہ اور انھیں یقین دہانی کرائی کی موجودہ حکومت ملک میں صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اورصنعتی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔بعد ازاں فاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی سے اوٹسو کا جاپان کے ایشیاء اور عرب ڈویژن کے سربراہ مسٹر ایواموٹو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وفاقی وزیر کو دواساز کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ یہ کمپنی بلوچستان میں واقع ہے ۔

وفد نے وفاقی وزیر سے بعض معاملات میں تعاون کی درخواست کی جس پروفاقی وزیر نے انھیں اپنی وزارت کی طرف سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے ان پرزوردیا کہ وہ پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے

متعلقہ عنوان :