خیبرپختونخواحکومت نے خسرہ کی وباء کے روک تھام کیلئے 19مئی سے باقاعدہ مہم شروع کرنے کااعلان کردیا

جمعرات 15 مئی 2014 20:56

خیبرپختونخواحکومت نے خسرہ کی وباء کے روک تھام کیلئے 19مئی سے باقاعدہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے خسرہ کی وباء کے روک تھام کیلئے 19مئی سے باقاعدہ مہم شروع کرنے کااعلان کردیا ہے جوبارہ دن جاری رہیگا،یہ اعلان صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے ہیلتھ سیکرٹری کے آفس میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اب تک پانچ مہینوں میں 3666 رپورٹس سامنے آئے ہیں ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 19مئی کوشروع ہونے والی مہم کے دوران 9.6 ملین بچوں کو خسرے کے قطرے پلائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ 2014ء میں پانچ لوگ اس وباء سے مرچکے ہیں جبکہ 2013 ء میں اس سے پندرہ اموات سامنے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں آٹھ لاکھ مہاجرین افغان مہاجرین بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کو جنوبی اضلاع اور افغان کیمپوں تک پھیلایا جائے گا مہم میں پشاور کے 43 یونین کونسل بھی شامل ہیں انہوں نے پولیو کے حوالے سے کہا کہ صحت کا انصاف پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح پیسے نہیں اڑائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس مہم پر ایک بلین روپے لاگت آئے گی جبکہ اس مہم میں والدین ‘ ٹیچر اورعلماء کو آن بورڈ لینگے انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل حل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔