راولپنڈی،کالج روڈ پر ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں دھماکہ،6افراد زخمی

جمعرات 15 مئی 2014 23:14

راولپنڈی،کالج روڈ پر ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں دھماکہ،6افراد زخمی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) راولپنڈی میں کالج روڈ پر ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے6افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :