بھارتی سیاست پر راج کرنے والی گاندھی فیملی کو 128سالہ تاریخ میں بدترین شکست

جمعہ 16 مئی 2014 22:23

بھارتی سیاست پر راج کرنے والی گاندھی فیملی کو 128سالہ تاریخ میں بدترین ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء)بھارتی سیاست پر راج کرنے والی گاندھی فیملی کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوری قوم نے اس طرح حکومتی ایوانوں سے بے دخل کردیا کہ اس کی مثال انڈین نیشنل کانگریس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلے کہیں بھی نہیں ملی، انتخابات شروع ہونے سے قبل بھارت کے سابق وزرائے اعظم کی جماعت کی قیادت گاندھی خاندان کے چشم و چراخ راہول گاندھی ان کی ماں سونیا گاندھی اور پریانکا گاندھی کررہے تھے،نریندر مودی اب آگلے وزیراعظم بننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ووٹرز نے بی جے پی کو ووٹ دیکر بڑھتی ہوئی بے روزگاری، کرپشن اور بگڑی ہوئی معاشی صورتحال کی بھڑاس کانگریس پر نکال لی۔ کانگریس کے ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ ہم عاجزی کے ساتھ بھارتی عوام کا یہ فیصلہ قبول کرتے ہیں۔