وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی آستانہ میں دفاعی نمائش کیڈیکس 2014ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت،پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی

جمعہ 23 مئی 2014 19:16

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے آستانہ میں دفاعی نمائش کیڈیکس 2014ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آستانہ پہنچنے پر قزاخستان کے وزیر دفاع دازخ سی بیکوف عادل بیک اور پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم نے ان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں انہیں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ قزاخستان کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :