ایران، گرفتارہیپی 6 نوجوانوں کی ضمانت پر رہا،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے رقص کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی

جمعہ 23 مئی 2014 22:05

ایران، گرفتارہیپی 6 نوجوانوں کی ضمانت پر رہا،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو فلمانے اور اس کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والے چھے نوجوانوں کو ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ،ایرانی میڈیاکے مطابق ان چھ نوجوانون کا قصور محض اتنا تھا کہ انھوں نے مشہور پاپ گانا ہیپی گایا تھا اور اس پرسرعام رقص کیا تھا۔ان کی عمریں پچیس سال سے بھی کم بتائی گئی ہیں۔

ان میں دوشیزائیں بھی شامل تھیں جنھوں نے لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کی تھی اور حجاب نہیں اوڑھا ہوا تھا،انھیں ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے رقص کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گذشتہ اختتام ہفتہ پر ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا تھا جب صدر حسن روحانی ایرانیوں پر زوردے رہے تھے کہ انھیں انٹرنیٹ کو مغرب کا آلہ کار قراردے کر مسترد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کو استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی یہ ویڈیو اپریل میں یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی اور اس کو ان کی گرفتاری تک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد دیکھ چکے تھے۔انھیں منگل کو ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر یہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔سرکاری ٹیلی ویڑن پر تہران کے پولیس سربراہ حسین ساجدی بھی نمودار ہوئے تھے جو تمام نوجوان ایرانیوں کو یہ بھاشن دے رہے تھے کہ وہ کبھی اس طرح کی ویڈیوز نہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :