بینکوں نے 288 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے

ہفتہ 24 مئی 2014 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء)رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران بینکوں نے دو سو اٹھاسی ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے، زرعی قرضوں کے سالانہ ہدف کا 76فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں دو سو انسٹھ ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے گئے تھے ، زرعی قرضے کا واجب الادا پورٹ فولیو 35 ارب تیس کروڑ روپے پر پہنچ گیا ، پانچ بڑے بینکوں نے ایک سو انچاس ارب ساٹھ کروڑ روپے زرعی قرضے تقسیم کئے جبکہ سات مائیکرو فنانس بینکوں نے سترہ ارب بیس کروڑ روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے ہیں۔