بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مارچ میں 7 ارب 70 کروڑ یونٹس بجلی فروخت کی گئی، مارچ میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار نہیں ہوئی، حکام
جمعہ 26 اپریل 2024 18:02
(جاری ہے)
مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق مئی کے بلوں میں کیا جائے گا، اضافے کی درخواست منظور کیے جانے کی صورت میں عوام پر سیلز ٹیکس سمیت27 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا، تاہم ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کے لیے اپریل کے بلز میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جس کا صارفین پر تقریبا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ بنتا ہے۔واضح رہے کہ 8 اپریل کو بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی اس سے ایک ہفتہ قبل بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی بھی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی تھی۔نیپرا نوٹی فکیشن میں کہ گیا تھا بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی تھی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب کہ عالمی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کے بعد سب سے زیادہ رہی، اس رپورٹ میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا تھا۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 40.6 فیصد تھی۔اس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی 28.8 فیصد رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردبا میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.