کاشتکار دھان کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام کی پنیری کاشت کریں ، محکمہ زراعت

جمعرات 29 مئی 2014 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام کی پنیری کاشت کریں۔ دھان کی کاشت کیلئے ترقی دادہ اور منظور شدہ موٹی اقسام کے ایس 282، نیاب اری 9، اری 6، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434 اور باسمتی اقسام میں سپر باسمتی، پی ایس 2، باسمتی 515، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی370، شاہین باسمتی، باسمتی پاک (کرنل باسمتی)، باسمتی 198 کاشت کریں۔

کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے ہائبرڈ اقسام وائے 26، پرائیڈ 1، شہنشاہ 2، بی ایچ بی 71 اور پی کے 386 محکمہ زراعت یا اس کے منظور شدہ ڈیلروں سے حاصل کریں۔ دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے دیگر کاشتی امور کے علاوہ اچھی صحت اور قسم کا بیج اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دھان کی پنیری کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام اور بیج کی مقدار محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ سے کاشت کریں تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

کاشتکار دھان کی پنیری سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریں اور اسے نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ پنیری جتنی صحتمند ہو گی منتقلی کے بعد پودا اتنا ہی تندرست و توانا ہو گااورجھاڑ بھی زیادہ بنائے گا۔