دنیا کے پہلے پروٹو ٹائپ الیکٹرک جہاز کی کامیاب آزمائشی پرواز

جمعہ 30 مئی 2014 19:50

دنیا کے پہلے پروٹو ٹائپ الیکٹرک جہاز کی کامیاب آزمائشی پرواز

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) بجلی سے توانائی حاصل کرتے ہوئے چلنے والی گاڑیاں ہوئیں ماضی کا قصہ ،کیونکہ اب ایسا جہاز بھی تیار کر لیا گیاہے جو بجلی سے طاقت حاصل کرتے ہوئے ہوا میں اْڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جی ہاں دنیا کے پہلے پروٹوٹائپ الیکٹرک جہاز کی فرانسیسی شہرMerignacکے ائیر پورٹ پر کامیاب آزمائشی پروازعمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

دو نشستوں پر مشتمل یہ جہاز 9.5میٹرلمبائی کاحامل ہے اور550کلو گرام وزنی ہے جسے60کلو واٹس کی دو طاقتور الیکٹرک بیڑیوں کے ذریعے توانائی فراہم کی جاتی ہے۔ ماہر انجینئرز نے اس جدید الیکڑک جہاز کی آزمائش کے دوران جیسے ہی اسے فضا میں اْڑایا توتقریباً آدھے گھنٹے تک 110میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز ہوا میں اْڑتا رہا۔

اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

متعلقہ عنوان :