گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ہے ، صدر براک اوباما ،امریکہ اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کیلئے پوری طرح سے پابند ہے ، قطر ہمارے قومی مفاد کے تحفظ کیلئے اقدام کریگا ،میڈیا سے گفتگو،رہائی کے بعد میرے بیٹے کوانگریزی بولنے میں دقت پیش آ رہی تھی ، والد کی بیٹے کی رہائی کے بعد بات چیت

اتوار 1 جون 2014 14:56

گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو پانچ سال بعد طالبان کی قید سے رہائی ملی اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔امریکی فوجی کی رہائی کے بعد صدر براک اوباما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ قطری حکومت نے امریکہ کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ ہمارے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدام کرے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے قیدیوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے قطری حکام کا شکریہ ادا کیا۔صدر اوباما نے کہا کہ ہر چند کے سرجنٹ برگڈل غائب ہو گئے تھے تاہم انھیں کبھی بھلایا نہیں گیا اورامریکہ اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کیلئے پوری طرح سے پابند ہے۔وائٹ ہاوٴس میں برگڈل کے والدین رابرٹ اور جینی بھی امریکی صدر کے ساتھ تھے۔ انھوں نے ان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے بیٹے کی رہائی میں اپنا کردار نبھایا۔رابرٹ برگڈل نے کہا کہ رہائی کے بعد ان کے بیٹے کو ’انگریزی بولنے میں دقت پیش آ رہی تھی

متعلقہ عنوان :