تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی اصلاحات بارے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار،الیکشن کمیشن کے انتخابی اصلاحات کے مسودے کا کسی سیاسی جماعت نے جواب نہیں دیا‘ الیکشن کمیشن
اتوار 1 جون 2014 23:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے انتخابی اصلاحات کے مسودے کا جواب نہ دے کر الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے جس سے تمام سیاسی جماعتوں کی نظر میں الیکشن کمیشن کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے ان اصلاحات میں کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ائندہ الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جاسکے۔
الیکشن کمیشن نے 2018ء تک کیلئے انتخابی اصلاحات پر مبنی بنائے گئے سٹریٹجک پلان کا مسودہ سفارشات لینے کیلئے 15 اپریل کو حکومتی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بھجوایا تھا مگر کسی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی سفارش نہیں بھیجی گئی نہ ہی کسی سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ریمائنڈر بھجوایا جس جواب میں جماعت اسلامی کی جانب سے بھیجی گئی چند سفارشات کے علاوہ باقی حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)‘ پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف‘ اے این پی‘ جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت نے کوئی سفارش نہیں بھجوائی جس کی وجہ سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد بتایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.