کم آمدنی والے غریب افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا خصوصی پروگرام جاری

منگل 3 جون 2014 22:20

کم آمدنی والے غریب افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا خصوصی پروگرام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) وفاقی حکومت کاکم آمدنی والے غریب افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا خصوصی پروگرام بنایا ہے بنک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے10لاکھ تک ملنے والی رقم کے40فیصد کی گارنٹی حکومت دے گی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو اپنا گھر حاصل کرنے کیلئے کم لاگت گھروں کے لئے قرضہ فراہم کرنے کا خصوصی پروگرام بنایا ہے،اس سکیم کے تحت بنک10لاکھ تک کے قرضے فراہم کریں گے اور40فیصد رقم حکومت گارنٹی کرے گی یہ سکیم ملک بھر میں لاگو ہوگی اور کم آمدنی والے افراد کیلئے اس نئے پروگرام کا آغاز20ارب روپے کے25ہزار فی قرضہ کے طور پر شروع کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ حکومت مارٹگیج ری فنانس کمپنی بنا رہی ہے جس کے ذریعے گھر بنانے کیلئے بھی مدت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے اور کمپنی گھروں کیلئے قرضے دینے والوں کو سہولیات فراہم کرے گی حکومت اس کمپنی میں ایک ارب20کروڑ روپے سرمایہ کاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :