باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزپر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید
ہفتہ 7 جون 2014 11:50
باجوڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) نواگئی اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں باڑہ کامرنگ اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.