عالمی کرکٹ پر قبضے کی بھارتی تیاریاں مکمل
اتوار 8 جون 2014 13:58
حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے عالمی کرکٹ پر قبضے کی تیاریاں مکمل کرلیں، عدالت کے حکم پر بی سی سی آئی کی صدارت سے الگ کیے جانیو الے سری نواسن رواں ماہ کے اواخر میں میلبورن اجلاس میں آئی سی سی کی چیئرمین شپ سنبھال لیں گے۔
(جاری ہے)
حیدر آباد دکن میں اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سری نواسن کو عالمی کرکٹ کی ذمے داری سنبھالنے سے نہیں روکتا، میلبورن اجلاس میں شرکت کیلیے سری نواسن کے ہمراہ میں بھی جاؤں گا، ہم نے گذشتہ چار ماہ میں دیگر فل ممبران کے ساتھ تمام مسائل کو طے کیا ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے برسوں میں نئے مالی ماڈل اور اسٹرکچر کے تحت کام کیا جائیگا،یہ بات انھوں نےانھوں نے اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا کہ کونسل کے نئے اسٹرکچر کو قبول نہ کیے جانے پر ہم نے متوازی ورلڈ کرکٹ باڈی بنانے کی دھمکی دی تھی، انھوں نے شرکا کو بتایا کہ ہم نے انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز پر واضح کردیا تھا کہ اگر ہمیں عالمی کرکٹ کی آمدنی میں اپنا مناسب حصہ نہیں ملا تو ہم متوازی آئی سی سی بنالیں گے، اس کے بعد یہ دونوں بورڈ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر پر رضامند ہوگئے،ہم پر اس حوالے سے میڈیا میں بہت زیادہ تنقید ہوئی ہے، بہت سے لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے لیکن میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت کو عالمی کرکٹ کے معاملات میں وہ اہمیت نہیں مل پارہی تھی، جس کا وہ حقدار تھا، میں چاہتا ہوں کہ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر پر تمام 10 فل ممبران دستخط کردیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.