رافیل نڈال نے 9 ویں بار فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اتوار 8 جون 2014 22:58
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے نویں بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ سربین اسٹار نوواک جوکووچ دوسری بار فائنل کھیل کر باہر ہوئے۔سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں مینز سنگلز کے فائنل میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ مدمقابل ہوئے۔
(جاری ہے)
پہلے سیٹ میں نوواک جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی اپنے نام کی تو ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال نے شاندار کم بیک کیا اور جارحانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے سات پانچ سے فتح سمیٹ کر حساب برابر کیا۔
تیسرے سیٹ میں بھی رافیل نڈال چھائے رہے اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال کی شاندار پرفارمنس چوتھے سیٹ میں بھی جاری رہی۔ نڈال نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ اسپینش اسٹار نے مسلسل پانچویں بار جبکہ کیریر میں 9 ویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا اس کے ساتھ ہی نڈال نے کیرئیر میں گرینڈ سلیم کی تعداد بھی 14 کر لی ہے۔ دوسری جانب عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کا 2012 کے بعد فرنچ اوپن جیتنے کا خواب ایک بار پھر پورا نہ ہو سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.