فرنچ اوپن میں رافیل نڈال کا راج برقرار رہا، اسپینش ورلڈ نمبرون پلیئر نے لگاتار 5 ویں اور مجموعی طورپر 9 ویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی
پیر 9 جون 2014 16:45
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) فرنچ اوپن میں رافیل نڈال کا راج برقرار رہا، اسپینش ورلڈ نمبرون پلیئر نے لگاتار 5 ویں اور مجموعی طورپر 9 ویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی، فائنل میں سربیا کے نووک جوکووک ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں رافیل نڈال کی بادشاہت مسلسل پانچویں برس بھی قائم رہی، انھوں نے مینز سنگلز کے فیصلہ کن مقابلے میں روایتی حریف سربیا کے نووک جوکووک کو 3-6،7-5،6-2 اور6-4 سے مات دے دی، اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کے مجموعی گرینڈ سلم اعزازات کی تعداد 14 ہوگئی، نڈال 28 برس بعد مسلسل پانچ برس فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بنے، ان سے قبل سابق سوئیڈش پلیئر بورن برگ نے یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے، رولینڈ گیروس پر نڈال کا ریکارڈ 66-1 سے مزید بہتر ہوگیا، 14 گرینڈ سلم ٹرافیاں جیت کر انھوں نے سابق امریکی اسٹار پیٹ سمپراس کے برابر آگئے ، اب راجرفیڈرر کے 17 گرینڈ سلم ٹرافیوں کا ریکارڈان کا ہدف ہوگا۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.