زائدالمیعاد اشیائےخوردونوش کی فروخت شرک کے برابرہے،سعودی مفتی اعظم کا فتوی

پیر 9 جون 2014 18:05

زائدالمیعاد اشیائےخوردونوش کی فروخت شرک کے برابرہے،سعودی مفتی اعظم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کی فروخت شرک اور انسانوں کو قتل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں خریدو فروخت میں دھوکہ دہی اور لین دین کے معاملات میں بد معاملگی کرنے پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں کے حقوق اور امانتیں ادا نہ کرنے میں کوتاہی کرنا، منشیات اور شراب کا استعمال کرنا، جھوٹی قسمیں کھانا، اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر کہنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی توہین کرنا بڑے گناہ ہیں۔

شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا گھناونا اقدام ہے جو شرک اور انسانوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔