امریکا کی پاکستان کو ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش
منگل 10 جون 2014 11:47
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) امریکا نے کراچی میں ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کراچی کے ایئرپورٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور امریکا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی حکام کو تعاون کی پیش کش بھی کی ہے۔
(جاری ہے)
میری ہارف کا کہنا تھا امریکا پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کا مسئلہ ہے، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے، دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں اور شہریوں پر حملے کرنا بند کر دیں۔ انھوں نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق جب کہ 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.