عمران خان، طاہر القادری اور طالبان اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں، پرویز رشید
بدھ 11 جون 2014 15:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان، طاہر القادری اور طالبان اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔ ایک ملک کے جمہوری اداروں کو ، دوسرا ملک کے دفاعی اداروں کو اور تیسرا ملک کے آئین پر حملہ کرتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین نے حکومت کو یہ ذمہ داری تفویض کی ہے کہ وہ عوام اور اس کے اداروں کا تحفظ کرے۔
ملک میں دہشتگردی کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے اپنی ذمہ داریاں قبول کریں اور موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اس سلسلے میں جہاں سے بھی خطرہ ہوگا ہم اسے ختم کرنے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پہلے طالبان کے نظریاتی حامی تھے لیکن اب وہ طالبان کے اسٹریٹیجک پارٹنر بن گئے ہیں، عمران خان ملک کے جمہوری اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور طالبان ملک کے دفاعی اداروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں، گزشتہ ہفتے عمران خان نے ملک کے اداروں پر حملہ کیا اور اگلے ہی روز طالبان نے ملک کے دفاعی اداروں پر حملہ کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.