مصر ،خواتین کو ہراساں کرنے پر نازیبا تبصرہ، ٹی وی اینکر معطل
جمعہ 13 جون 2014 15:22
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) مصر کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے گذشتہ اتوار کو صدر عبدالفتاح السیسی کی حلف برداری کے موقع پر قاہرہ کے میدان التحریر میں خواتین پر جنسی حملوں کی رپورٹنگ کے دوران ہتک آمیز تبصرہ کرنے والی اپنی پیش کار کو معطل کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق التحریر ٹیلی ویڑن چینل کی خاتون میزبان ماہا بہانسی گذشتہ اتوار کو اپنا ہفتہ وار پروگرام پیش کررہی تھیں۔
اس دوران جب میدان التحریر میں موجود اس چینل کی رپورٹر نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات پیش آنے کی اطلاع دی تو اس میزبان نے اس پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ''یہ اس لیے ہورہا ہے کیونکہ وہ خوش ہیں''۔اس دوران اس خاتون نے قہقہہ بھی بلند کیا تھا۔ماہا بہانسی کے اس تبصرے پر مصریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کے بعد انھوں نے یہ بات تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا کہ انھوں نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کے ردعمل میں یہ تبصرہ کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.